PTI Flag

ہم کسی سے کوئی انتقام نہیں لیں گے، ملک کیلیے درگزر کرنا ہوگا، عمران خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے، ملکی ترقی کیلیے ہمیں معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی علی محمد خان، عامر ڈوگر اور لطیف کھوسہ سے عمران خان کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد تینوں رہنما میڈیا سے بغیر گفتگو کے روانہ ہوگئے۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سماجی رابطے کی سائٹ پر عمران خان سے ملاقات کا احوال لکھا اور بتایا کہ ’عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ملک کی ترقی کی خاطر آگے جائیں گے‘۔

علی محمد خان نے کہا کہ ’عمران خان نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے بولا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلیے ہمیں سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا‘۔