مولانا فضل الرحمان کا عدم اعتماد کے حوالے سے بیان حقیقت سے بالکل برعکس ہے، خالد مقبول

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے عدم اعتماد کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے بیان اور دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

کراچی میں قائم ایم کیو ایم کے عاضی مرکز پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے سوال کیا کہ الیکشن کے بعد ایسی صورت حال میں اس طرح کے بیانات کا کیا مطلب ہے؟ اگر جمہوریت لپٹ گئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس میٹنگ کی بات کی جارہی ہے وہ 26 مارچ کو ہوئی، اُس میں ایم کیو ایم بھی مدعو تھی اور میں نمائندگی کررہا تھا، جو بات مولانا فضل الرحمان نے بیان کی معاملہ اور صورت حال مکمل طور پر اس سے مختلف ہے۔