JUI F

پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا۔

تحریک انصاف کے وفد میں اسد قیصر، عامر ڈوگر، عمیر نیازی اور بیرسٹر سیف شامل ہیں۔

وفد کی قیادت پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کر رہے ہیں۔

اس موقع پر جیو نیوز سے بات چیت میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے گھر وزیراعظم کا ووٹ لینے آئے ہیں۔