Lion Airline

انڈونیشیا کی ایئرلائن کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

نگران وفاقی کابینہ نے انڈونیشین ایئرلائن اور ایم ڈی بیت المال سے متعلق اہم ترین فیصلوں کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے انڈونیشیا کی ایئرلائن کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی،کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں سیکرٹری تخفیف غربت یوسف خان کو ایم ڈی بیت المال لگانے کی منظوری بھی دیدی گئی ،عامر فدا پراچہ کے استعفی کے بعد ایم ڈی بیت المال کا عہدہ خالی تھا۔

وفاقی کابینہ نے عامر فدا پراچہ کو یکم جنوری کو عہدے سے ہٹایا تھا۔ایم ڈی نہ ہونے سے بیت المال کے مالی اور انتظامی منصوبے متاثر ہو رہے تھے۔