Court Order

9 مئی کیسز، پی پی 165 سے منتخب احمررشید بھٹی گرفتار

پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر رشید بھٹی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

لاہور پولیس نے پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر بھٹی کو 9 مئی سے متعلق مقدمات کے باعث حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق احمر بھٹی نو مئی کے مرکزی مقدمہ 96/23 میں نامزد ملزم ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ احمر رشید بھٹی کو ٹاؤن شپ سے حراست میں لیا گیا ہے۔