Social Media

ایس ای سی پی نےمزید 8 غیرقانونی لون ایپس کی نشاندہی کرلی

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نے عوام کو دھوکا دینے والی مزید 8 غیر قانونی لون ایپس کی نشاندہی کر لی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کا غیر قانونی پرسنل لون ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اور ایس ای سی پی نے عوام کیساتھ فراڈ کرنے والی مزید 8 غیرقانونی لون ایپس کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ 8 ایپس ذاتی و مالیاتی ڈیٹا تک رسائی، دھوکا،بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کارروائی کی جارہی ہے،صارفین کسی ویب سائٹ، ای امیل یا سوشل میڈیا سے لون ایپس ڈاون لوڈ نہ کریں۔

Ad