JUI F

این اے251 سے جے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللّٰہ کامیاب

این اے251 ژوب سے جے یو آئی (ف) کے مولانا سمیع اللّٰہ کامیاب ہوگئے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ژوب کے قومی اسمبلی کے حلقہ251 سے جے یو آئی (ف) کے امیدوار کے ووٹوں میں 1447ووٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد جے یو آئی (ف) کے امیدوار کے ووٹوں میں اضافہ ہوا۔ غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پشتونخوا میپ کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کو 46117 ووٹ ملے۔

پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد پشتونخوا میپ کے امیدوار کے ووٹوں میں 405 ووٹ کا اضافہ ہوا۔

نتائج کےخلاف پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے احتجاج کیا، کوئٹہ اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند ہوگئی۔