Pakistan Peoples Party

پی پی اتحاد کا حصہ نہیں بنتی تو پٹاخہ 6 ماہ میں بج جائے گا، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں اور پیپلز پارٹی اتحاد کا حصہ نہیں بنتی تو پٹاخہ 6 ماہ میں بج جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وِن وِن والی پوزیشن پر کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنے گی، پیپلز پارٹی والے سب کچھ دبوچ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو مریم نواز وزیراعلیٰ نہیں بنیں گی۔ زیادہ چانسز ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ہونا چاہیے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرا تجزیہ ہے یہ زیادہ سے زیادہ ڈھائی سال چلے گا ورنہ یہ پٹاخہ 6 ماہ میں بج جائے گا۔