MQM PAKISTAN

نواز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم پاکستان کا وفد لاہور روانہ ہوگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد لاہور روانہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کل شہباز شریف کا فون آیا تھا، آج بلا رہے تھے، لیکن ہماری مصروفیات ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رات تک طے کر پائیں گے ہو سکتا ہے وہ آئیں یا ہم چلے جائیں، ن لیگ سے ایک دو روز میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، میرا خیال ہے شہباز شریف کو یہاں آنا چاہیے۔