Election 2024

این اے 127 لاہور : عطا تارڑ کامیاب، بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر رہے

ویب ڈیسک
پاکستان مسلم ليگ( ن )کے عطا اللہ تارڑ نے این اے 127 لاہور سے آزاد امیدوار کو شکست دے کر میدان مارلیا۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ 980210 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس82230 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تیسرے نمبر پر رہے ۔