Election 2024

مصطفی نواز کھوکھر نے شکست تسلیم کرلی

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اپنی شکست کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی جبکہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر این اے 48 سے جتایا گیا وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین بھی حلقہ 47 سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج شعیب شاہین کے حوالے نہیں کیے جا رہے۔