PTI Flag

عوامی مینڈیٹ جیت گیا، پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے آج ہونے والے عام انتخابات کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ جیت گیا، اب پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی۔

ادھر تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے بھی اپنے رہنماؤں کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب پی ٹی آئی حکومت بنانےکی پوزیشن میں ہے۔