Election 2024

این اے 67، انیقہ مہدی پہلے، سائرہ افضل تارڑ دوسرے نمبر پر

ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مختلف حلقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 کے 70 پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار انیقہ مہدی پہلے نمبر پر ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق انیقہ مہدی 27180 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ 23 ہزار 658 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رات 12 بجے تک الیکشن کے مکمل نتائج جاری کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔