ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک

وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

عام اتنخابات کے دوران سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔

تاہم اب انتخابی عمل کی تکمیل کو دو گھنٹے کا وقت گزرنے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

جن علاقوں میں موبائل فون سروس بحال ہو گئی ہے ان میں راولپنڈی ڈویژن، ٹیکسلا، گوجر خان، چکری، بکھر، سرگودھا، لورا لائی اور جھل مگسی شامل ہیں۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موبائل فون سروس جزوی بحال ہوئی ہے تاہم کراچی اور پنجاب کے متعدد شہروں میں ابھی تک موبائل فون کے سگنل آنا شروع نہیں ہوئے۔