Election 2024

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔236 میں دھاندلی کا الزام

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔236 میں دھاندلی اور ووٹ کے حق پر ڈاکا ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بیلٹ بکس کھلے دیکھے جا سکتے ہیں۔

پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سیلیں توڑ کر جعلی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، عوامی حق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے اور الیکشن کمیشن گہری نیند سو رہا ہے۔