Election 2024

ہم جیت رہے ہیں، زبردستی کے نتائج مسلط نہ کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن

ویب ڈیسک
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحٰمن نے کہا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں، ہمیں جیتنے دیا جائے، زبردستی کے نتائج مسلط نہ کیے جائیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ 35 سال اور 50 سال سے کراچی شہر کا بیڑہ غرق کرنے والی غیر مقبول پارٹیوں کو تو سب موقع فراہم کر رہے ہیں، اور جو عوام کی خدمت کرنے والی پارٹی ہے، جسے لوگ ووٹ ڈالنے کےلیے نکل رہے ہیں، اسے آپ روک رہے ہیں۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر سوال اٹھایا کہ کہ ’آپ‘ کراچی اور دنیا بھر کو کیا میسج دینا چاہتے ہیں؟