Election 2024

پی ٹی آئی کا این اے۔248 میں ایم کیو ایم پاکستان پر دھاندلی کا الزام

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-248 میں متحدہ قومی موومنٹ پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر تحریک انصاف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلٹ بکس کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی اور جابجا بیلٹ پیپرز بکھرے پڑے تھے۔