PTI Karachi

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل
الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

ترجمان الکیشن کمیشن کے مطابق بونیر میں پولنگ کے لیے بہتر انتظامات کیے ہیں، بونیر میں 397 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بونیر میں 4604 پولنگ عملہ اور 3029 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ترجمان الکیشن کمیشن کے مطابق ضلع بونیر میں خوشگوار ماحول میں پولنگ جاری ہے۔