PTI Karachi

پی ٹی آئی سے وزیراعظم کا امیدوار کون؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہیے۔

بونیر میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ مکمل طور پر تعاون کرے، پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہوگا تو جہموری عمل مکمل ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹرز سے درخواست ہے باہر نکلیں آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر سوال کیا گیا کہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے؟۔

اس سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔