کئی حلقوں میں پولنگ بروقت شروع نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات

ملک بھر میں پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہونے کے باوجود کئی حلقوں میں پولنگ کا عمل بروقت شروع نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جڑواں شہر راولپنڈی، لاہور، کراچی ، پشاور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جب کہ موبائل فون بندش کی وجہ سے بھی شہریوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق این اے 248 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 197، پی ایس 126 انتخابی عمل تاخیر سے شروع ہوا۔ اسی طرح پی ایس 87 میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن نمبر 89 پر انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے خواتین ووٹرز کی طویل قطار لگ گئی، تاہم پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

کراچی ہی م یں حلقہ این اے 238 پی آئی بی کالونی میں بھی پولنگ اسٹیشن نمبر 258 اور 259 میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی، اس موقع پر عملے اور ووٹرز کے مابین تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

پشاور میں این اے 32 میں ووٹرز پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کے باعث پریشان ہوئے جب کہ خواتین ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے میں مشکلات پیش آئی۔

موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے بھی شہریوں کو الیکشن کمیشن اور نادرا کی ایس ایم ایس سروس کے استعمال میں مشکل پیش آئی اور شہری پولنگ اسٹیشن کی معلومات یا تصدیق جاننے سے محروم رہے۔

اُدھر راولپنڈی کے این اے 55 میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی، جہاں خواتین نے انتظامی حوالےسے شکایات کیں۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 میں بھی پولنگ کا عملہ بروقت پہنچ نہیں سکا، جس کی وجہ سے ووٹرز کو زحمت اٹھانا پڑی۔ مری میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے پولنگ اسٹیشن پر عملہ تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا، جس کی وجہ سے ووٹرز کو پریشانی ہوئی۔

علاوہ ازیں ملک کے دیگر کئی حلقوں سے انتخابی عمل تاخیر سے شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل کے مطابق 25 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کے علاوہ دیگر شکایات بھی شامل ہیں، جن کا فوری ازالہ کردیا گیا ہے۔ اے ڈی جی مانیٹرنگ ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے۔

شیئرٹویٹشیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں
ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی
فردین خان کا اپنے متعلق مزاحیہ میم پر دلچسپ ردعمل
پنجاب میں آزاد امیدوار کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
’لاپتہ لیڈیز‘ میں عامر خان کو آڈیشن کے باجود نہیں لیا گیا؟ کرن راؤ کا انکشاف
ہوشیار خبردار !!! ذرا سی غلطی آپ کا ووٹ ضائع کرسکتی ہے
کراچی میں بم ہاتھ میں پھٹنے سے نوجوان ہلاک، خاتون اور بچہ بھی جاں بحق
پی ایس ایل9؛ کے آفیشل اینتھم کی ریکارڈنگ مکمل
عمران خان، پرویز الہیٰ نے ووٹ کاسٹ کردیا؛ شیخ رشید اورشاہ محمود محروم
لتا منگیشکر کے متعلق صحافی کا سوال، جاوید اختر مشتعل ہوگئے
darama

سروے
عام انتخابات میں کون سی جماعت سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی؟

مسلم لیگ (ن)
پیپلز پارٹی
پی ٹی آئی حمایت یافتہ
نتائج ملاحظہ کریں
تازہ ترین سلائیڈ شوز

یوم یکجہتی کشمیر

عام انتخابات کی تیاریاں

یوم یکجہتی کشمیر

عام انتخابات کی تیاریاں

by TaboolaSponsored LinksYou May Like
کیا آپ کو Karachi میں ڈیٹا سائنس ماسٹرز پروگرام کی تلا ش ہے؟ آپشنز دیکھیں
ڈیٹا سائنس ماسٹر | اشتہارات تلاش کریں۔
ایکسپریس کے بارے میں
ضابطہ اخلاق
ایکسپریس ٹریبیون
ہم سے رابطہ کریں
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایکسپریس اردو

facebook
twitter
whatsapp

Ad