Election Commission of Pakistan

چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل (آئی جیز) کو فون کرکے ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے بلوچستان میں دہشت گردی واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے چارو صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کیے جائیں۔