PTI Flag

مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے، بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب میں گوہر خان نے کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف نے ہمیشہ ڈیل کی سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اب سیاست سیکھ رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اب عوام کے دلوں میں ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ آنے والا وزیر اعظم عوام کی طاقت سے آئے گا، پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں پارلیمان کی بالادستی شامل ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔