درابن سانحے سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ افسوس ناک سانحے سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل میں درابن تھانے پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیاجس کے باعث پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے، زخمی 6 اہلکاروں کا بہترین اسپتالوں میں علاج ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق رات 3 بجے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ کیا تھا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔