پلاسٹک کی تھیلیوں کے باعث نالے چوک ہوئے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے باعث بارش میں نالے چوک ہوگئے تھے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کراچی میں بارشوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نگراں وزیراطلاعات محمد احمد شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی شریک ہوگئے۔

نگراں وزیراعلیٰ کو بارش سے متعلق بریفنگ کے دوران مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے باعث نالے چوک ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث نرسری، سندھ سیکریٹریٹ، صدر، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندیگر روڈ اور لیاری سمیت کچھ علاقوں میں پانی تھا۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ واٹربورڈ کی مشینز لگوا کر برساتی پانی کی نکاسی کی گئی، اب شہر کی صورتحال کافی بہتر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل ہونے والی بارش 75 ملی میٹر کی ریکارڈ کی گئی، اس وقت شہر کی اہم شاہرائیں صاف ہیں، پی ڈی ایم اے اور واٹربورڈ کی مشینری نے کافی کام کیا۔