Ballot Boxes

عام انتخابات کےلیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام مکمل کرلیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےعام انتخابات کےلیے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کرلیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 76ہزار سے زائد بولنگ بوتھ قائم کیے جارہے ہیں، ہر پولنگ بوتھ کےلیے دوبیلٹ باکس فراہم کیے جارہے ہیں۔ ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کیلئے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔

حکام کے مطابق ملک بھرمیں 5 لاکھ 52 ہزاربیلٹ باکس استعمال ہوںگے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ریزرو ہوں گے، بیلٹ باکس بھرجانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گا