Election Commission of Pakistan

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی عام انتخابات 2024 کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آفیشل سیکرٹ کورٹ نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا۔