Edhi Ambulance

ٹنڈو محمد خان: فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق

ٹنڈو محمد خان کے ایک گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے میں 2افراد زخمی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گاؤں میراں محمد شاہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے باعث 45 سالہ مسمات بچلا اور اس کابھائی نیاز شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔