Gold Bars

پاکستان میں سونے کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے پہلی باضابطہ کمپنی قائم ہوگئی

کراچی: ملک میں سونے کی آن لائن خرید و فروخت کے لیے پہلی باضابطہ کمپنی قائم ہوگئی۔

ایک نجی اخباری ذرایع کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کمپنی کی جانب سے میسرز زکریا گولڈ کموڈٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ملک میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کیلئے لائسنس جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ کمپنی پاکستان میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کا کام شروع کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے، ملک کی اس پہلی آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کمپنی کے قیام سے مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی کا خاتمہ ہوگا۔

اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایس ای سی پی اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کی اجازت سے ملک کی اس پہلی آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کے کمپنی کے قیام کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی او ر بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہوگا۔