تحریک لبیک کے دفتر پر فائرنگ، پی پی 146 سے امیدوار زخمی

لاہور کے علاقے سبزی منڈی میں تحریک لبیک پاکستان کے دفتر پر فائرنگ میں پی پی 146 سے امیدوار اکرم رضوی زخمی ہوگئے۔

لاہور میں سبزی منڈی کے علاقے میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے پی پی 146 سے ٹی ایل پی کے امیدوار اکرم رضوی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق انتخابی امیدوار اکرم رضوی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ ٹی ایل پی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔