PIA

پی آئی اے کی نجکاری مالی مشیر نے منصوبہ پیش کردیا

اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کیلیے مالیاتی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت، نجکاری کیلیے مقرر مالیاتی مشیر نے پی آئی اے کیلیے سرمایہ کاری کے روڈ میپ کیساتھ فوری فنڈنگ کی ضرورت پر مشتمل جامع منصوبہ پیش کردیا۔

وزارتِ نجکاری کے جاری اعلامیہ کے مطابق نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے اجلاس میں مالیاتی مشیر ارنسٹ اینڈ ینگ نے ایک جامع منصوبہ پیش کیا، مجوزہ منصوبے میں مختصر اور درمیانی مدت میں ایئر لائن کیلیے سرمائے اور فضائی بیڑے کے تقاضوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔