PTI Flag

جاوید ہاشمی کے گھر پر پی ٹی آئی کنونشن سے قبل چھاپہ، داماد گرفتار

ملتان: پولیس نے مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ مخدوم رشید پر چھاپہ مار کر ان کے داماد زاہد بہار ہاشمی کو گرفتار کرلیاجاوید ہاشمی آج اپنے آبائی گھر مخدوم رشید میں پی ٹی آئی کنونشن منعقد کروا رہے تھے۔ جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی پی ٹی آئی کے پی پی 220 سے امیدوار ہیں۔

پی ٹی آئی کنونشن میں شاہ محمود قریشی کے بچوں زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی شرکت کرنا تھی۔

جاوید ہاشمی نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ بیسویں پولیس اہلکاروں نے میرے گھر کا محاصرہ کیا ، گھر کے دروازے توڑے گئے ، چادر چار دیواری کی پامالی کی گئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔