PTI and National Assembly

قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست؛ پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار شامل نہیں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی امیدوار کا نام شامل نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 10، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2 اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے 5 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی کے 4، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے 7 اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے 3 جبکہ پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔