K Electric

کے الیکٹرک لائسنس کی عبوری مدت آج ختم ہوگی

اسلام آباد: کے الیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت آج ختم ہورہی ہے تاہم اس سے متعلق فیصلہ جاری نہ ہوسکا۔

نیپرا اتھارٹی نے 28نومبر2023 کو کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت آج ختم ہورہی ہے۔

کےالیکٹرک کی لائسنس کی 20سالہ مدت 20جولائی 2023کو ختم ہوئی تھی۔ نیپرا نے کمپنی کے لائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی تھی۔ نیپرا نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر17 اعتراضات عائد کیے تھے۔ نیپرا نے فریقین سے کے الیکٹرک کے لائسنس پر رائے بھی لی ہے۔