Pak Iran

پاکستان کا ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ، ایرانی سفیر کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان نے ایران واقعے پر اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے نیوزبریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایران واقعے پر ردعمل میں اپنے سفیر کو واپس بلا لیا جب کہ ایران کے پاکستان میں سفیر، جو اس وقت ایران ہی میں ہیں، ان کو پاکستان نہ آنے کا کہہ دیا گیا ہے۔