کراچی: کاؤنٹر ٹیرررازم کے اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کراچی کے اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے سی ٹی ڈی کے دواہلکاروں کو اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتارکرلیا، حکام کے مطابق ملزمان نے سادہ لباس میں سی ٹی ڈی کی موبائل کے ہمراہ سوفٹ وئیرہاؤس پرغیرقانونی چھاپہ مارا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے محمودآباد سے شہری کو اغوا کیا اور2 لاکھ 20ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکالے، ملزمان نے متاثرہ شہری سے مزید 10لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، اہلکار مزید10 لاکھ روپے کی رقم وصول کرنے آنے تو اے وی سی سی نے دھرلیا، اہلکاروں فہیم اور محمد احمد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔