پشاور: خیبرپختونخوا میں تعطیلات ختم ہونے پر پرائمری اسکولز آج سے دوبارہ کھول دیے گئے۔
خیبرپختون خوا میں پرائمری اسکولوں میں آج سے تدریسی عمل بحال ہوگیا، مڈل اور ہائی اسکولوں کے پرانے اوقات بھی واپس بحال ہوگئے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق شدید سردی کے باعث اسکولوں کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی تھی، میدانی علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، میدانی علاقوں میں شدید سردی اور دھند کا خاتمہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جانے پر پرائمری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔ آج بیشتر پرائمری اسکولوں میں تعطیلات ختم ہونے کے پہلے دن بچوں کی تعداد کم رہی۔