انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں ایک بار پھر توسیع، ساڑھے 10 بجے تک بڑھا دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے وقت میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے اسے ساڑھے 10 بجے تک بڑھا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں 7 بجے سے زیادہ توسیع نہیں کی جائے گی، تاہم پھر وقت 9 بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔

انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں تیسری بار توسیع سپریم کورٹ کے عملے کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ ساڑھے 9 بجے سنائے جانے کے اعلان کرنے کے بعد کی گئی ہے۔