PTI Candidate

انتخابات 2024: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 266 نشستوں میں سے 32 پر امیدواروں کا اعلان زیر التواء رکھا ہے۔

تحریک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرنے والے نمایاں امیدواروں میں شاہ محمود قریشی، زین قریشی ، عمر ایوب خان ، مراد سعید ، اسد قیصر ، راجا بشارت ، عالیہ حمزہ ، میاں اظہر ، یاسمین راشد ، شہریار آفریدی ، لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت شامل ہیں ، عامر ڈوگر ، جمشید دستی اور زرتاج گل وزیر کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گيا۔

پی ٹی آئی نے شیخ رشید کے مقابلے میں بھی اپنا امیدوار اتار دیا، این اے 56 سے شیخ رشید کے مقابلے میں شہریار ریاض کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو بھی ٹکٹ نہیں دیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 57 سے سمابیہ طاہر کو ٹکٹ جاری کر دیا، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 اسلام آباد سے عامر مسعود مغل کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کیا گیا، جبکہ این اے 47 اسلام آباد سے شعیب شاہین تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 48 اسلام آباد سے علی بخاری ، این اے 49 اٹک سے طاہر صادق این اے 50 اٹک سے ایمان طاہر ، این اے 51 مری سے لطاسب ستی ، این اے 52 راولپنڈی ون سے طارق عزیز بھٹی ، این اے 53 راولپنڈی 2 سے اجمل صابر، این اے 54 تھری سے ملک تیمور مسعود ، این اے 55 راولپنڈی 4 سے راجہ بشارت، این اے 56 راولپنڈی 5 سے شہریار ریاض ، این اے 57 راولپنڈی 6 سے سمابیہ طاہر تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔

این اے 58 چکوال سے ایاز امیر ، این اے 59 تلہ گنگ/چکوال سے محمد رومان احمد، وزیرآباد کے حلقے این اے 66 میں احمد چٹھہ، این اے 71 سیالکوٹ 2 سے ریحانہ امتیاز ڈار، این اے 75 پر ڈاکٹر طاہر علی جاوید، این اے 76 پر کرنل (ر) جاوید صفدر اور این اے 81 میں بلال اعجاز کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

تونسہ کے حلقہ این اے 183 پر خواجہ شیراز، این اے 184 پر علی محمد کھلول اور ڈی جی خان کے حلقہ این اے 185 پی ٹی آئی نے زرتاج گل وزیر کو ٹکٹ جاری کیا ہے، جبکہ این اے186 پر پی ٹی آئی نے تا حال کسی کو ٹکٹ نہیں دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 89 میانوالی 1 سے جمال احسن خان اور این اے 90 میانوالی 2 سے عمیر خان نیازی کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے1 چترال سے عبدالطیف، این اے 2 سوات سے ڈاکٹر امجد ، این اے 3 سوات سے سلیم الرحمان جبکہ این اے 4 سوات سے مراد سعید اور کمال خان ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

تحریک انصاف نے این اے 5 اپر دیر سے صبغت اللّٰہ، این اے 6 لوئر دیر سے محبوب شاہ، اے7 لوئر دیر سے بشیر خان اور این اے 8 باجوڑ سے گلداد خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 151ملتان سے شاہ محمود قریشی، این اے 150 ملتان سے زین قریشی اور این اے 104 فیصل آباد سےصاحبزادہ حامد رضا کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 180 سے عالیہ حمزہ، این اے 121سے وسیم قادر، این اے 122سے لطیف کھوسہ، این اے 123 سے افضل عظیم، این اے 124سے ضمیر جیو ڈھولو، این اے 126سے ملک کرامت کھوکھر، این اے 127 سے ظہیر عباس، این اے 128 سے سلمان اکرم، این اے 129سے میاں اظہر، این اے 130 سے یاسمین راشد اور این اے 128 لاہور سے سلمان اکرم راجہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے این اے 109 جھنگ سے شیخ وقاص اکرم ، این اے 112 ننکانہ سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ، این اے 149 ملتان سے عامر ڈوگر، این اے107 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریاض فتیانہ، این اے 166 بہاولپور سے کنول شوذب، این اے 109 جھنگ سے شیخ وقاص اکرم کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کی4 نشستوں پرامیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔

این اے 175 مظفرگڑھ سے جمشید دستی، این اے 185 ڈی جی خان سے زرتاج گل، این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 20 صوابی سے شہرام تراکئی کو ٹکٹ مل گیا۔

این اے 214 تھرپارکر سے شاہ محمود قریشی، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی، این اے41 لکی مروت سے شیر افضل مروت، این اے 10 بونیر سے بیرسٹر گوہر علی خان، این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

کراچی سے قومی اسمبلی پر پارٹی ٹکٹوں کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی سے قومی اسمبلی پر پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق این اے 229 پر ولی محمد مغیری، این اے 230 پر مسرور سیال، این اے231 پر خالد محمود، این اے 232 پر علیم عادل شیخ پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 233 پر ایڈووکیٹ حارث، این اے 234 پر فہیم خان، این اے 235 پر سیف الرحمان، این اے 236 پر عالمگیرخان، این اے237 پر ایڈووکیٹ ظہور محسود، این اے 238 پر حلیم عادل شیخ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

این اے 239 پر یاسر بلوچ، این اے 240 سے رمضان گھانچی، این اے241 سے خرم شیر زمان، این اے 242 پر دوا خان، این اے 243 پر ایڈووکیٹ شجاعت علی، این اے 244 پر آفتاب جہانگیر، این اے 245 پر عطاءاللّٰہ خان اور این اے 246 پر ملک عارف اعوان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 247 پر بیرسٹر فیاض سمور، 248 پر ارسلان خالد، این اے 249 پر بیرسٹر عزیر غوری اور این اے 250 پر ریاض حیدر کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔