پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے پشاور سے قومی اسمبلی 6 اور صوبائی اسمبلی کے 13امیدواروں کا اعلان کردیا۔
پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے امید وار
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر این اے 10 بونیر سے پارٹی امیدوار ہونگے جبکہ ساجد نواز قومی اسمبلی کی نشست این اے 28 ،ارباب عامر ایوب این اے 29 سے الیکشن لڑیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار قومی اسمبلی کی نشست این اے 30 سے،این اے31 سے شیر علی ارباب، آصف خان این اے 32 پشاور 5 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے۔
کے پی اسمبلی کی 13 نشستوںکیلئے امیدواروں کا اعلان
پشاور سے کے پی اسمبلی کی 13 نشستوں کے لئے پی ٹی ائی کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ، پی کے 72 کے لئے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، پی کے 73 کے لئے انصاف لائرز فورم کے علی زمان ایڈوکیٹ ،کے 74 کے لئے ارباب جہانداد اور پی کے 75 کے لئے ملک شہاب امیدوار ہونگے۔
پی کے 76 کے لئے سمیع اللہ اور پی کے 77 کے لئے شیرعلی آفریدی، پی کے 78 سے سابق ضلع ناظم ارباب عاصم اور پی کے 79 سے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کوامیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی نے کے پی 80 سے حامد الحق اور پی کے 81 سے نورین عارف،پی کے 82 سے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش ، پی کے 83 سے مینا خان آفریدی اور پی کے 84 سے فضل الٰہی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔