Govt of Punjab

پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو روزگار کےلیے کینیڈا بھیجنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے 35 ویں اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کےلیے کینیڈا بھیجنے کے سلسلے میں پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں پنجاب کی تاریخ میں اسپتالوں کی تعمیر ومرمت کے سب سے بڑے پیکیج کی بھی منظوری دیدی گئی، شرکا کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اسپتالوں میں پہلی بار جدید ترین ماڈیولرآپریشن تھیٹر قائم کیے جارہے ہیں۔

اجلاس میں اظہا خیال کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹس کی تکمیل تک ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھی جائیں، کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو گندم فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب کابینہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے گندم مختص کرنے کی درخواست کی منظوری دے دی۔