MQM PAKISTAN

ایم کیو ایم امیدواروں میں بڑی تبدیلی، خواجہ اظہار سمیت کئی اہم رہنما پارٹی ٹکٹ سے محروم

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امیدواروں میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن 2024 کے انتخابات سے آؤٹ ہوگئے، خواجہ اظہار نے قومی و صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں سے کاغذات جمع کروائے تھے۔

سابق صوبائی وزیر محمد حسین بھی پارٹی ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے، قومی اسمبلی کے امیدوار ابو بکر اب صوبائی نشست 91 پر الیکشن لڑیں گے، سابق پارلیمانی لیڈر علی خورشیدی پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے عباس جعفری، صداقت حسین پارٹی ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے صوبائی اسمبلی کی 36 نشستوں پر امیدوار فائنل کرلیے، جس کے مطابق پی ایس 89 سے حمید الظفر، 90 سے شارق جمال اور 91 سے ابو بکر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 92 سے ارسلان احمد، 93 سے یاسر الدین، 94 سے نجم مرزا، 95 سے شمشاد خان پی ایس 96 سے شبیر قائم خانی، 98 سے ارسلان پرویز اور 99 سے فرحان انصاری کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 100 سے عثمان، 101 سے معید انور، 102 سے عامرصدیقی، پی ایس 104 محمد دانیال، 105 پر ارشد حسن، پی ایس 108 پر کامران فاروقی کو ٹکٹ مل گیا۔