اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں بڑی تبدیلی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد تین ہوگئی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی چیف جسٹس پاکستان قاضی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کرے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ دو سال تین ماہ کے بجائے تین سال ایک ماہ تک چیف جسٹس پاکستان کے منصب پر فائز رہیں گے۔