PTI Flag

بلے کے نشان سے متعلق کیس پر بینچ بنایا جائے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بلے کے نشان سے متعلق کیس پر بینچ بنایا جائے اور ہمیں سناجائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، الیکشن میں ایک پی ٹی آئی ہے جس کےخلاف غیر آئینی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے بلے کے نشان کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نہیں نبھا رہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن پلان کے تحت ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہماری درخواست تھی کہ آر او عدلیہ سے لئے جائیں، الیکشن میں سب سے مساوی سلوک ہونا چاہیے۔