Israeli War Crimes

خان یونس: گھرپراسرائیلی بمباری، 14 افراد شہید

غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری ہے، جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں صلاح خاندان کے 14 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

خان یونس کے مذکورہ گھر میں غزہ کے مختلف علاقوں کے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 313 ہو گئی ہے۔