LPG

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

لیکوڈ پٹرولیم گیس( ایل پی جی ) کی قیمت میں حکومت پاکستان نے ایک روپے 56 پیسےفی کلوگرام اضافہ کر دیا

حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی ایک روپے 56 پیسےفی کلوگرام مزید مہنگی کر دی گئی ایل پی جی کا 11.8 کلوکا گھریلوسلنڈر 18روپے 52 پیسےمزیدمہنگا کر دیا گیااوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 256 روپے 42 پیسے فی کلومقرر کی گئی ہےایل پی جی کےگھریلوسلنڈرکی قیمت 3 ہزار 25 روپے87 پیسےمقرر ہوئی ہےدسمبرمیں ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسےمقررتھی۔