Dollar

کراچی میں جعلی ڈالر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں جعلی ڈالر کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے جعلی ڈالرز برآمد کرلئے۔

ایف آئی کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے بعد جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے جعلی ڈالر ‏بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث تھا، جو شہریوں کو کم قیمت کا لالچ دے کر جعلی ڈالر فروخت کرتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے جعلی 1600 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔