حیدرآباد میں 22 سالہ لڑکی غیرت کے نام پر قتل

حیدر آباد میں جواں عمر لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تھانہ پنیاری کے علاقے شاہ لطیف کالونی کی سومرا گلی مین واقع ایک گھر میں فائرنگ کر کے بائیس سالہ اقرا بنت قاسم نامی لڑکی کو قتل کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

قتل کے بعد سومرو برادری کے مشتعل افراد بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور انہوں نے سخت احتجاج کیا جس پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا، اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔