Pakistan Stock Exchange

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد تیزی آ گئی ، جس سے 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی بحال ہو گئی۔

بدھ کے روز بھی بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا اور پی ایس ایکس میں 362 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ ہوئی اور انڈیکس 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 58808 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، بعد ازاں تیزی کا رجحان شروع ہوا اور پی ایس ایکس میں 589 پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 59760 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ڈالر علی الصبح 24 پیسے کمی سے 282.13 پیسے کی سطح پر آگیا، جس کے بعد قیمت میں مزید کمی ہوئی اور مجموعی طور پر 44 پیسے کم ہونے سے ڈالر 281 روپے 93 پیسے کا ہوگیا۔