Samsung S24 Mobile Phone

سام سنگ کے نئے موبائل فون S24 کی تصاویر لیک ہو گئیں

مشہورو معروف موبائل بنانے والی کمپنی ’ سام سنگ ‘ ممکنہ طور پر اگلے ماہ اپنا نیا فلیگ شپ موبائل فون ’ ایس 24 ‘ معتارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن اس سے قبل ہی موبائل کی خصوصیات انٹرنیٹ پر لیک ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ کے فلیگ شپ سیریز کے نئے موبائل فونز کی مبینہ تصاویر انٹرنیٹ پر لیک ہوئی ہیں جس میں نئے موبائل فونز کے ممکنہ 4 رنگ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جن میں ’’ اونکس بلیک، کوبالٹ وائلٹ ، ماربل گرے اور امبر ییلو شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا جارہاہے کہ سامن سنگ گلیکسی 24 کیلئے ممکنہ طور پر 3 اضافی خصوصی رنگ بھی متعارف کروا ئے جا سکتے ہیں جن میں گرین، بلیو اور اورنج شامل ہیں ۔

نئے موبائل فون کے ڈیزائل کے حوالے سے سامنے آنے والی معلومات بتاتی ہیں کہ یہ اس کے کنارے گول ہوں گے جبکہ فلیٹ میٹل فریم میں اسے بنایا جائے گا ۔

لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق موبائل فون کے بیک کیمروں کا ڈیزائن گزشتہ ماڈل S23 کی ہی طرح ہو گا ، موبائل فون کی سٹینڈرڈ ریم 8 جی بی اور ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ میں 12 جی بی تک جا سکتی ہے ، جبکہ بنیادی ماڈل میں موبائل فون میں سٹوریج سپیس 128 جی بی ہو سکتی ہے ۔

موبائل فون کی ممکنہ بیٹری 4 ہزار ایم اے ایچ تک ہو سکتی ہے اور اس کے ساتھ 25 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا جاسکتا ہے ۔