PPPP

آصف زرداری کی پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنیکی ہدایت

سابق صدر آصف علی زرداری کی گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔

آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔

ملاقات میں انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی موجود تھے۔